: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن،30ستمبر(ایجنسی) ہندستان اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے دونوں ملکوں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی لڑائی میں ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی نہ دیں۔ امریکی حکومت نے کل واضح طور پر یہ بھی کہا کہ وہ 18 ستمبر کو
اڑی میں ہندستانی فوج کے کیمپ پر ہوئے حملہ کو دہشت گردانہ حرکت سمجھتا ہے۔ ایٹمی لڑائی سے گریز کرنے کی وارننگ بین اقوامی میڈیا میں آئی ان خبروں کے بعد آئی ہے کہ ہند و پاک دونوں ملکوں کی حکومتوں نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی تیز کردی ہے اور ایک دوسرے کے خلاف ایٹمی حملوں کے امکان کا اشارہ دیا ہے۔